ابنا: مشرقي حلب کے شہر سفيرہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کي کاروائي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے شام کے وزيردفاع کا کہنا تھا کہ اس اہم اور سوق الجيشي شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کي دہشتگردوں سے آزادي ايک اسٹريٹجک کاميابي ہے.
جنرل فہد جاسم الفريج نے ايک بار پھر اس عزم کا اظہار کيا کہ ملک کے تمام علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کئے جانے تک فوجي آپريشن جاري رہے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ صدر بشار اسد کے فرمان کے مطابق اگر فريب خوردہ عناصر ہتھيار ڈال ديں تو انہيں ضروري کاروائي کے بعد چھوڑ ديا جائے گا.
واضح رہے کہ صدر بشار اسد نے ملک ميں عام معافي کا اعلان کرديا ہے- شامي فوج نے ايک کاروائي کے دوران شمال مشرقي شہر سفيرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کراليا ہے.
فوج اور دہشتگردوں کے درميان ہونے والي لڑائي ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک بھي ہوئے ہيں.
.......
/169